ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل نوائط کالونی میں بائک اور کار کی ٹکر؛ بائک سوار زخمی

بھٹکل نوائط کالونی میں بائک اور کار کی ٹکر؛ بائک سوار زخمی

Mon, 01 May 2017 15:37:30    S.O. News Service

بھٹکل یکم مئی (ایس او نیوز) آج صبح گیارہ بجے کے قریب بھٹکل نوائط کالونی کے ایک اندرونی چوراہے کے پاس کار اور بائک کی ٹکر میں بائک سوار زخمی ہوگیا جس کی شناخت 23 سالہ حافظمحمد اٰمین ذہیب دامودی کی حیثیت سے کی گئی ہے. امین ذہیب بھٹکل کے مشہور و معروف نیوز پورٹل ساحل آن لائن کے سرگرم اسٹاف ہیں اور اور ویڈیو ایڈیٹنگ کے اپنے فن میں پورے علاقے میں اپنی خاص پہچان بنائے ہوئے ہیں. بتایا گیا ہے کہ امین معمول کے مطابق آج صبح آفس جارہے تھے کہ اسی دوران سٹی لائٹ ہوٹل کے عقب میں ان کی بائک ایک کار سے ٹکراگئی جس کے بعد ان کے ہاتھ اور پیر پر گہری چوٹیں آئیں.حادثے کی اطلاع پاکر ان کے بہنوئی فیضان کاسرگوڈ  سمیت ساحل آن لائن کے مینیجنگ ایڈیٹرعنایت اللہ گوائی، بلیٹین پروڈیوسر سید احمد سالک برماور اور نیوز اینکر صفوان موٹیا موقع پر پہنچے. زخمی نوجوان امین ذہیب کو مقامی ڈاکٹر سے ضروری طبی امداد دیئے جانے کے بعد اب وہ اپنے گھر پر آرام کر رہے ہیں.تمام لوگوں سے جلد صحت یابی کے لئے دعا کی درخواست ہے.ساحل آن لائن کے جملہ اسٹاف اور ڈائریکٹرس نے ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے.


Share: